شیر شاہ سوری روڈ، نارتھ ناظم آباد، کراچی
پریس ریلیز
تاریخ: 04-08-2025
سالانہ امتحانات جماعت نہم کیلئے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
صرف نجی اسکول 5 اگست سے 30 ستمبر تک بغیر لیٹ فیس 2300 روپے کے ساتھ آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔
گورنمنٹ اسکولوں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔
کراچی:۔۔۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2026ء میں ہونے والے سالانہ امتحانات کے لیے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ آن لائن انرولمنٹ فارم بورڈ سے الحاق شدہ صرف نجی اسکول جمع کرا سکتے ہیں۔ اسکول سربراہان آن لائن انرولمنٹ فارم بورڈ کے آفیشل پورٹل portal.bsek.edu.pk پر اسکول کا آئی ڈی login کرکے جمع کرائیں گے۔ یہ بات میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید غلام مہدی نے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان 5 اگست سے 30 ستمبر 2025ء تک سالانہ فیس 2300 روپے بغیر لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرائیں گے۔
شیڈول کے مطابق آن لائن انرولمنٹ فیس کے ساتھ فیس شیڈول مندرجہ ذیل ہے:
- 15 اکتوبر سے 16 اکتوبر 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 2500 روپے
- 17 اکتوبر سے 18 اکتوبر 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 2800 روپے
- 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3300 روپے
- 22 اکتوبر سے 23 اکتوبر 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3800 روپے
- 24 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 4300 روپے
مذکورہ تاریخ کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ فارم جمع کیے جائیں گے۔ اسکول سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم جمع کراتے وقت طلباء و طالبات کی درست معلومات پر کریں اور کوئی بھی فرضی اندراج نہ بھیجا جائے۔ غیر تسلی بخش اسکول کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
Leave a Reply